ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری, محکمہ موسمیات کی خون جما دینے والی پیش گوئی

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام اورخطہ ٔپوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے درمیان بارشوں کا ایک طاقتور شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا ۔ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ اتوار کی رات تاجکستان سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ جس کی باعث 9 سے10 جنوری کہ درمیان اسلام آباد . گلگت بلتستان کشمیر شمالی خیبرپختونخواہ کہ شمالی علاقوں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی ۔اسلام آباد/ بالائی پنجاب/ کشمیر/ بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

جبکہ چند علاقوں میں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ بحیرہ عرب کہ شمال مشرق میں آنے والے دنوں میں سائیکلون تشکیل پانے کہ امکانات ہیں۔اگر ایسا ہوگیا تو 10 جنوری کے بعد سندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں میں اسکے اثرات سے بارش ممکن ہے ۔ مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ۔بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے ، یہ کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی ۔مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں