محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی مُلک بھر کے کئی شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

موسم

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہوگا جس سے لاہورسمیت پنجاب بھر میں دھندکی شدت میں کمی ہوگی البتہ بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔ادھر پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں

میں دھندکے باعث موٹروے ایم ون،ایم ٹو،ایم تھری،ایم فور اور فائیو کئی مقامات پربند ہوگئی جب کہ لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہے۔ لاہور وگردونواح میں دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہے۔دھند کے باعث6پروازیں تاخیرکا شکارجبکہ دومنسوخ کردی گئیں۔رحیم یار خان،میاں چنوں، پاکپتن، گوجرہ، جھنگ اورگردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!