عوام تیار رہیں،محکمہ موسمیات نے شدید زلزلے اور سونامی کے خطرے کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا خطرہ ،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے۔ مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات 2 بجکر 22 منٹ پر گوادر سے 50 کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مکران سب ڈکشن زون میں 25 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشے کا اظہار کئی دفعہ کر چکا ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم جنوری کے آخری ہفتہ میں پنجاب میں داخل ہو گا جو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا باعث بنے گا جس سے دھند میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ خرارت میں کمی واقع ہوگی اور

سردی میں اضافہ ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک اور سرد رہا شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کاموسم سرد رہا، دن کے وقت شہر کا درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!