کھانسی نزلہ زکام بلغم اور ریشہ کا آسان اور فوری علاج جانیئے اس آرٹیکل میں

کھانسی

کائنات نیوز ! بھی موسم ہو ، کسی بھی موسم میں سینے میں بلغم کا جمع ہوجانا اس کے لیے بہت ہی بہترین ہے۔ اسکے بہت علاج ہیں۔ لیکن یہ بہترین علاج ہے۔ آپ نے کیا کرنا ہے؟ آپ نےپچاس گرام کلونجی لینی ہے۔ اور پچاس گرام ہی اسپغول کی بوسی لینی ہے۔ دونوں کو ہموزن لو۔ دونوں کو پیس لو۔ اس کو پیس کر مکس کر لیں۔ اور اس میں آپ سوگرام شہد شامل کردیں۔ ان کو ملا کر معجون بنا کر رکھ لیں۔ ایک چائے کا

چمچ صبح نہارمنہ یا رات کو سو نےسے پہلے لینا ہے۔ دن میں ایک بار لینا ہے۔ اگر آپ کو چھینکیں آتی ہیں۔ کسی بھی قسم کی الرجی ہے نزلہ ہے۔ اس سے بالکل جان چھوٹ جائےگی۔ جتنی بھی بلغم ہے یہ نسخہ اس کو اکھاڑ کر پھینک دے گا۔ اور آپ کےسینے کو بالکل صاف کرد ے گا۔ انشاءاللہ! یہ چھوٹا سا نسخہ ہے ۔لیکن آپ کی بہت ساری بیماریوں سے جڑ سے ختم کرے گا۔ اس لیے اس کو معمولی نہ سمجھیں ۔ اور اس کو استعمال کریں۔ خدانخواستہ آپ بلغم کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

انشاءاللہ! آپ کو اس نسخہ سے فرق ملے گا۔ دوسرا نسخہ :بلغم جسے انگلش میں میوکس بھی کہا جاتا ہے کہ ہر انسان میں ہوتا ہے اور یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے ر کاوٹ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے انزائمے اور پروٹین اپنے اندر رکھتا ہے جو کہ ہوا میں موجود جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔مگر کھانسی کی صورت میں اس کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو کہ کسی مسئلے کا عندیہ ہوسکتی ہے۔بلغم کی زیادہ مقدار کیوں بنتی ہےجیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ ہمارا جسم ہر وقت ہی بلغم بناتا ہے مگر جب اس کی مقدار بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ تبدیلیاں آرہی ہیں، یعنی وہ گاڑھا اور چپچپا ہونے لگتا ہے جو کہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔

اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، ناک ، گلے یا پھیپھڑے میں خراش، تمباکو نوشی یا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض۔یعنی اس کی زیادہ مقدار موسمی نزلہ زکام یا فلو، الرجی، ناک، گلے یا پھیپھڑوں میں خراش، نظام ہاضمہ کے مکتلف مسائل، تمبا کونوشی، پھیپھڑوں کے امراض جیسے نمونیا یا کینسر وغیرہ کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔عام طور پر لوگوں میں کسی قسم کی الرجی اس مسئلے کا باعث بنتی ہے، جس سے چھینکیں بھی آنے لگتی ہیں اور ناک بہنا شروع ہوجاتی ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے

کہ ایسے متعدد ٹوٹکے موجود ہیں جن سے بلغم کی اضافی مقدار سے نجات پانا ممکن ہے۔زیادہ پانی استعمال کریں گے تو بلغم گاڑھا نہیں پتلا ہوگا۔ یہ الرجی کے شکار ہونے والے افراد کے انتہائی ضروری ہے۔ یعنی جسم میں پانی کی مناسب مقدار۔ اس معاملے میں جوسز مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔گرم اور گیلے کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لین یہ نزلے سے ہونے والے سردرد میں کمی لانے میں مدد دینے والا ٹوٹکا ہے،

اس کپڑے سے چہرے پر ڈھانپ لینے کے بعد سانس لینے سے نمی ناک اور گلے تک پہنچتی ہے، جبکہ اس کی گرمی درد اور دباؤ میں کمی لاتی ہے۔اگر بہت زیادہ بلغم بن رہا ہے تو سونے کے دوران چند تکیے سر کے نیچے رکھ لینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے، سپاٹ لیٹنے سے بے سکونی بڑھ سکتی ہے کیونکہ ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ بلغم گلے میں جمع ہونے لگا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں