موسمِ سرما میں نزلہ و زکام کا آسان علاج کیا ہے؟

موسمِ سرما میں نزلہ

پاکستان ٹائمز! موسمی تبدیلی خواہ وہ سردی سے گرمی ہو اور چاہے گرمی سے سردی ہو۔ ہر دوصورتوں میں انسانی وجود کو متاثر کرتی ہے۔ موسم سرما کے بارے میں مشہور ہے کہ سردی کا موسم جذبات میں سرد مہری پیدا کرتا ہے ۔ہی لیکن دھند،کہر اور سردی کی شدت اس کی خاص پہچان بھی ہیں۔اس موسم کی یخ بستگی جہاں لہو کی گرمی میں سردی کا رنگ بھرتی ہے۔ وہیں زندگی کی دل فریبی میں بھی ایک نیا جنون اور ترنگ پیدا کرتی ہے۔

موسمِ سرما واحد موسم ہے جو سب کے لیے یکساں طور پر محبوب و مرغوب ہوتا ہے۔کھانے کے رسیا افراد کو جی بھر کے کھا نے کا موقع ملتا ہے۔ رنگ برنگے پہناوے پہننے والوں کو بلا خوف و خطر ہر طرح کے فیشنوں پر طبع آزمائی کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی، پسینے کی بد بو اور مچھروں کی بھوں بھوں سے جان چھوٹی رہتی ہے طویل راتیں خوب جی بھر کے سونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ دن کی دل آویز دھوپ صحت بھری تمازت لیے جسم کو گرماتی ہے۔موسمِ سرما کا جب آغاز ہوتا ہے تو اچانک خنکی بڑھ جانے سے نزلہ، زکام،فلو ،کھانسی ا ور ورم حلق جیسے عوارض سے پالا پڑنا معمول کی بات ہے۔ ایسے میں ہم غذائی پرہیز اور احتیاط اپنا کر مذکورہ امراض سے خاطر خواہ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔بدلتے موسم کا سب سے خطرناک مرض نزلہ و زکام کوسمجھا جاتا ہے۔ جبکہ نزلہ و زکام ایسے الفاظ ہیں

جن سے ہر انسان صرف آشنا ہی نہیں بلکہ کبھی نہ کبھی ضرور اس کی گرفت میں آچکا ہو گا۔ ہمارے ہاں صحت کا مناسب شعورنہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت نزلے و زکام کو معمولی بیماری سمجھ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں