کتے کی دس صفات جو اگرا نسا ن میں ہوں تو وہ ’ولی ‘بن جائے

کتے کی دس صفات

کائنات نیوز! حضرت حسن بصری ؒ فرمایا کرتے تھے کہ کتے کے اندر دس صفات ہیں کہ اگر ان میں سے ایک صفت بھی انسان کے اندر پیدا ہو جائے تو وہ ولی بن سکتا ہے ۔1- کتے کے اندر قناعت ہوتی ہے جو مل جائے یہ اسی پرقناعت کر لیتا ہے راضی ہو جاتا ہے ، یہ قانعین یا صابرین کی علامت ہے۔2- کتا اکثر بھوکا رہتا ہے ۔ یہ صالحین کی علامت ہے۔3-

کوئی دوسرا کتا اس پر زور کی وجہ سے غالب آجائے تو یہ اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے یہ راضیین کی علامت ہے۔4- کتے کا مالک اگر اس کو مارے تو وہ اپنے مالک کو چھوڑ کر نہیں جاتا یہ صادقین کی علامت ہے۔ – اگر کتے کا مالک بیٹھا کھانا کھارہا ہو تو یہ باوجود طاقت اور قوت کےاس سے کھانا نہیں چھینتا یہ مساکین کی علامت ہے۔6- جب مالک اپنے گھر میں ہو تو یہ دورجوتوں کے پاس جاکر بیٹھ جاتا ہے ۔ ادنی جگہ پر راضی ہو جاتا ہے یہ متواضعین کی علامت ہے۔7- دنیا میں رہنے کے لیے اس کا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا یہ متوکلین کی علامت ہے۔8- رات کو یہ کم سوتا ہے یہ محبین کی علامت ہے ۔9 – اگر اس کا مالک اسکو مارے تو یہ تھوڑی دیر کے لیے دور چلا جاتا ہے۔ اوراگر اس کا مالک اس کو دوبارہ روٹی ڈالے تو یہ دوبارہ آکر کھا لیتا ہے ۔ اس سےناراض نہیں ہوتا۔ یہ خاشعین کی علامت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں