نبی کریم ﷺ نے فرمایا کجھور اور انجیر مالا کر کھانے سے آپ کے جسم مین کیا ہوتا ہے جانیں

انجیر

کائنات نیوز ! طب نبوی ﷺ کے ذریعے سے جسم کے علاج کو اپنانے سے قبل دل میں طب نبویﷺ کے متعلق اعتقاد ویقین کو مستحکم کرلیں ۔اعتقاد جس قدر مضبوط ہوگا اس قدر فوائد حاصل ہونگے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے بیماریوں کا علاج دوا سے بھی کریں او ردعا سے بھی ۔ آج ہم طب نبویﷺ سے دو غذاؤں بطور غذا ذکر کریں گے ایک نبی کریمﷺ کی پسندیدہ غذا کھجور جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اس کی اہمیت وافادیت پر درجنوں احادیث قطب احادیث میں مذکور ہیں

انجیر جس کی قسم اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کھائی اس کا ذکر احادیث مبارکہ میں بھی ملتا ہے ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ہمارے جسم کیساتھ کیا کرتی ہے ۔ اس حوالے سے نبی کریمﷺ نے کیا ارشاد فرمایا یہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ان دونوں غذاؤں کے استعمال کون کونسی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے ۔ بہت سی احادیث مبارکہ میں سحری اور افطاری میں کھجور کے استعمال کی ترغیب دی گئی ہے ۔ کھجور کو کھانا اس کو بھگو کر اس کا پانی پینا ۔ اس کو خشک کرکے چھوہارے کی شکل میں کھانا اس سے مختلف بیماریوں کا علاج کرنا نبی کریمﷺ کی سنتوں میں شامل ہے ۔ الغرض اس میں لاتعداد برکتیں اور بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے ۔

صحیح البخاری میں ایک حدیث مبارکہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت مدینہ کی سات خشک کھجوروں یعنی چھوہارے کھائے اس دن اس پر نہ زہر اثر کرے گا نہ ہی جادو اثر کرے گا ۔ جس نے شام کو کھائے صبح تک اس پر کوئی زہر اور جادو اثر نہ کرے گا۔ اسی طرح انجیر کی افادیت تو یہیں واضح ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی ایک سورت کا نام اس کے نام پر رکھا اور اس کی قسم کھائی جبکہ ہمیں احادیث مبارکہ اور تاریخی روایات سے پتا چلتا ہے کہ انجیر عرب کا پھل نہیں ناہی پیداوار تھی اس کے متعلق واضح اور کھجور کی طرح زیادہ احادیث نہیں ملتیں۔ البتہ حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ملتی ہے

کہ نبی کریمﷺ کی خدمت بابرکت میں کہیں سے انجیر سے بھرا ہوا تھال آیا آپﷺ نے ہمیں فرمایا کہ کھاؤ ہم نے اس میں سے کھایا اور پھر نبی کریمﷺنے ارشاد فرمایا اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آسکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہی وہ ہے کہ یہ جنت کا میوہ ہے اس میں سے کھاؤ کہ یہ بواسیر کو ختم کردیتا ہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے ۔ایک بات ذہن نشین کرلیں ڈاکٹر خالد غزنوی جو طب نبویﷺ کے حوالے سے ماہر مانے جاتے ہیں انہوں نے اپنی کتاب طب نبویﷺ اور جدید سائنس میں لکھا ہے ابن القیم ؒ نے رسول اکرمﷺ سے ایک روایت منسوب کی ہے کہ جس کے مطابق انجیر اور کھجور کو جمع کرنے کی ممانعت فرمائی گئی

اس لیے ان کو یکجا نہ کریں ایسا کرلیں کہ ایک چیز صبح استعمال کرلیں اور دوسری چیز رات کو استعمال کرلیں اس سے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ بعض اطباء کہتے ہیں کہ ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنا چاہیے لیکن ہمارے لیے طب نبویﷺ کی زیادہ اہمیت ہے ۔اس لیے ان دونوں چیزوں کا اکٹھا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ نبی کریمﷺ کی طرف منسوب روایت سے ہمیں یہی پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں کو اکٹھا استعمال کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں