دنیا کی تاریخ میں انوکھا جرمانہ کپڑے خراب سلائی کرنے پر درزی کو 51 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ

درزی

کائنات نیوز ! عدالت نے کپڑے خراب سلائی کرنے پر درزی کو 51 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا۔لاہور کی صارف عدالت میں شہری نے سوٹ خراب سلائی کرنے پر درزی کیخلاف دعوی دار کردیا۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے دوست کی شادی پر پہننے کے لیے دو سوٹ سلوائے ،

درزی نے کئی دن تاخیر سے سوٹ دیے اور ٹھیک سلائی بھی نہیں ہوئی ۔شہری کا کہنا تھا کہ درزی کے وجہ سے اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت نہ کر سکا،جس کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، عدالت اسے بیس لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوے درزی کو 51 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں