وہ سال جس میں رمضان دو مرتبہ آئیں گے،جانیں

وہ سال

کائنات نیوز!  فلکیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ 2030 ایک ایسا برس ہوگا جس دوران عالم اسلام کیلئے رمضان ایک سال میں دو مرتبہ آئیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے اب تک باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تاہم اگر قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھا جائے

تو ایسا ممکن ہے جس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے،قمری مہینہ ہر سال 10 سے 12 دن آگے بڑھتا ہے جس سے توقع ہے 2030 میں پہلا رمضان جنوری اور دوسرا دسمبر کے آخر میں ہوگا۔ ہر سال رمضان گزشتہ سال کی تاریخ سے 10 سے 12 دن قبل شروع ہوجاتا ہے جس کے پیش نظر 2030 میں مسلمان ایک سال میں مرتبہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں گے۔دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری کیلنڈر کے تناظر سے

ایک سال میں دو مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11دن آگے بڑھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں، اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان رمضان دیکھا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں