وزیراعظم شدید دباؤ میں ! کورونا وائرس کے معاملے پرعمران خان کیوں کنفیوز ہیں ؟ آئیے جانیں

لاہور (آن لائن نیوز) معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے ڈرا بھی رہے ہیں اور کچھ کر بھی نہیں پا رہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران یعقوب کا کورونا کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خانکورونا وائرس کے معاملے پر کنفیوز ہیں بلکہ شدید دباؤ میں ہیں۔وہ ہر دوسرے تیسرے دن آ جاتے ہیں اور چند صحافیوں کو بیٹھا لیتے ہیں اور پھر وہی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔

ان کو کورونا سے ڈراتے بھی ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یہ کر رہے ہیں ہم وہ کر رہے ہیں۔لیکن دیکھا جائے تو عملی طور ہر وہ کچھ نہیں نہیں ہو رہا جو ہونا چاہئیے تھا۔دوسری جانب میڈیکل آلات کی بات کریں تو اللہ کا شکر ہے اور اس کے بعد چین کا شکریہ ادا کریں جس نے دوستی نبھا دی ہے اور کٹس اور باقی چیزیں فراہم کر دی ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے40 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 450 ہوگئی ہے۔اس وائرس سے 35 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!