صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کی چھوٹ کے بعد جو بھی گھر سے باہر نکلا اس کے ساتھ، حکومت کی وارننگ

لاہور(آن لائن نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کی چھوٹ کے بعد باہر آنے والے شہریوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی اب سختی ہوگئی۔ انتظامیہ نے غیر ضروری طور پر باہر آنے والے شہریوں سے حتمیطور پر نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایمبولینس، گڈز ٹرانسپورٹ، میڈیا، ڈاکٹرز اور پولیس کے علاوہ غیر ضروری افراد کو باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایسے تمام افراد کیخلاف دفعہ 144 کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری ہدایت میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح 8 سے رات 8 کے درمیان اپنے ضروری کام نمٹا لیں۔ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم ہونے والا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )ملک بھر سے معلومات اکٹھی کر کے اس کے مطابق سفارشات تیار کر کے اعلیٰ قیادت کو فیصلہ سازی کے لیے فراہم کر رہا ہے،این سی او سی کے تحت متاثرہ علاقوں کو لاک ڈاون کیا جا رہا ہے ۔مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج جمعہ ہے ،اللہ سے دعا ہے اس وائرس سے جلد چھٹکارا حاصل ہو ،

اس وبا نے عالمی ماحول کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ،اس ماحول میں پاکستان ایک قوم بن کر سامنے آئی ہے ،26فروری سے ہم نے بطور قوم بخوبی اس وائرس کا مقابلہ کیا ہے ،حکومت بروقت اقدامات کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر بہادر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل ٹیموں ،سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جو فرنٹ لا ئن پر لڑ رہے ہیں ۔پاکستان کے علما کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نازک وقت کے دوران پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دیا اور شعور بیدار کیا ۔میڈ یا کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گا جنہوں نے ان حالات میں اچھا کام کیا ،اس میں کوئی شک نہیں کہ اس جنگ کو جیتنے کے لیے میڈ یا کا بھر پور تعاون درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس وقت فوج اپنے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے ،آرمی چیف کی ہدایت ہے کہ عوام تک پہنچ کر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!