اپنے اپنے گھروں میں رہیں ، کرونا وائرس سے بچائو کا واحد حل صرف یہ ہے ، انتہائی مفید باتیں

چناب نگر(آن لائن نیوز) شہری کرونا وائرس سے بچنے کیلئے سبزیوں و پھلوں کی ہوم ڈیلوری سروس سے فائدہ اٹھائیں اورکورونا وائرس سے بچائو کی اس جنگ میں عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں ، اس وائرس سے بچائو کا واحد حل سماجی رابطوں کو منقطع کرنا اور گھروں میں رہنا ہے جس پر ہر فرد کو مکمل عمل کرنا چاہیے، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈائون کے نفاذکے جائزہ لینے کیلئے

چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی صورتحال میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے ، وہاں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں پہلے ہی لگا دی گئی ہیں اور انہیں حفاظتی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو چاہیے کہ وہ اس وائرس سے بچائو کی ہر ممکن کوشش کریں اور بلا ضرورت بازاروں اور مارکیٹوں میں نہ جائیں تاکہ رش سے بچا جا سکے ، انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور مزدوروں کی مالی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور انہیں دور کرنے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ انکی بھرپور کفالت ممکن بنائی جا سکے ۔

مزید پڑھیں! خبردار ہوشیار! اگر آپ کے جسم میں یہ علامت ہے تو آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں، ماہرین نے نئی علامت بتا دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!