اللہ اکبر۔ اللہ اکبر! گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اذان کا اثر، ہندو مداح اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوگئے

لاہور (آن لائن نیوز) ہندو مداح نے گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں گھروں سے آذانین دینے کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے عاطف اسلم نے دو روز قبل اپنی آواز میں اذان پڑھتے ویڈیو شیئر کی۔ عاطف اسلم کی وائرل ہونے والی اذان کی ویڈیو نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کر دیا ہے۔

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اذان سن کر ویڈیو پر غیر مسلم مداح انکیت پراجاپتی نے کہا کہ ہندو ہوں، مسلمان ہونا چاہتا ہوں، بھارتی ہندو پرستاروں کی جانب سے لکھا گیا کہ میں اذان کا مطلب تو سمجھ نہیں پایا تاہم عاطف اسلم کی آوازنے میری روح کو چھو لیا ہے۔صارفین کی جانب سے عاطف اسلام کی سحر طاری کردینے والی آواز میں ٓاذان پڑھنے پر خوب سراہا۔پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کی آواز میں آذان کی ویڈیو عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضری، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

عاطف اسلم

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔ دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر تاجدارِ حرم بھی پڑھی۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام تاجدارحرم اور حمد باری تعالی وہی خدا ہے کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں! کہیں آپ بھی یہ حرکت تو نہیں کر رہے،ایسے لوگوں کے ہاتھ قیامت والے دن حاملہ ہوں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!