خواتین باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں اس بات کا خاص خیال رکھیں، نہیں تو

کراچی(آن لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اورممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے تمام عوام خصوصا خواتین سے اپیل کی ہے کہ باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔فریال تالپورنے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں عوام سےاپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور ہمارے ملک میں بھی یہ وبا پھیل رہی ہے،

حالات کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے لاک ڈائون کیا کہ سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وبا کا واحد علاج لاک ڈائون ہے کیونکہ تاحال اس کا باضابطہ علاج سامنے نہیں آیا، فی الوقت کورونا وائرس وبا کا علاج سماجی دوری ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آپ سب میل جول کم کریں اور گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں گے، گھر میں اگر کسی فرد کو بخار یا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو فورا قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔فریال تالپورنے کہاکہ یہ کڑا وقت ہے، لیکن یہ وقت ضرور ختم ہوگا اور گذر جائے گا، ہم مسلمان ہیں، ہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں میں عبادت اور اللہ تعالی سے رجوع کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیرمسلم شہری اپنے گھروں میں عبادات کریں اور اس وبا کی خاتمے کی دعا کریں، تمام پاکستانی دعا کریں کہ ہمارے ملک سمیت پوری دنیا سے اس مہلک وبا کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پوری پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں! بریکنگ نیوز: پنجاب میں دفعہ 144 نافظ کر دی گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!