پاکستانی مشہور اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک لیکن پھر ہیکرز نے کیاحرکت کی؟

لاہور( آن لائن نیوز) پاکستانی مشہور اداکارہ صبا قمرکا موبائل فون ہیک لیکن پھر ہیکرز نے کیاحرکت کی؟، ایک طرف موبائل فون جدت اور سہولت کی سب سے عمدہ مثال ہے تو دوسری طرف نجی معلومات کی لیکج کا خطرہ بھی سرپرمنڈلاتا رہتا ہے خصوصا ان شخصیات کیلئے جو کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں . ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ صبا قمر کے ساتھ پیش آیا ہے جن کا موبائل فون ہیک کرلیاگیااور پھر اس کے بعد ہیکرز نے ان کی منیجر مشعل چیمہ سے رابطہ کیا

مشعل کے مطابق انہیں صبا کے نمبر سے دس بار کال کی گئی لیکن جب وہ فون اٹینڈ کرتیں آگے کوئی نامعلوم شخص بول رہا ہوتا تھا انہوں نے اس کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ شخص فون بند کرگیا.مشعل نے لکھا کہ کالز کرنے والے نے انہیں بتایا کہ اسے صبا کا موبائل اس پارک سے ملا ہے جہاں اداکارہ جاگنگ کرتی ہیں. مشعل کے بقول انہوں نے اس صورتحال پرصبا سے رابطہ کیاتاہم صبا کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور فون کے پاس ہے. پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر صبا نے انتہائی افسوس کا اظہارکیاہے، تاہم یہ واضح نہیں کیاگیا کہ آیا انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو کوئی درخواست دی ہے یا نہیں.

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ صبا قمر اس وقت پاکستان کی صف اول کی ادکاراوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں

یہ بھی پڑھیں! بیوی کورونا کے خوف سے کیاخاوند کو قریب آنے سے روک سکتی ہے،سعودی عالم کا فتویٰ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!