کپتان کا ایک اور وعدہ وفا! عمران خان نے بے روزگار مزدوروں کیلئے نوکریوں کے دروازے کھول دیئے

اسلام آباد (کائنات نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے کا حصہ بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں دیہاڑی دار افراد اجرت سے محروم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے میں روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اقدام سے زندگیوں اور زمین دونوں پر مثبت اثرات بیک وقت پڑےگا،موجودہ صورت حال میں ہر تخلیقی اقدام اہمیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا اقدام معیشت کو رواں رکھنےمیں مدد دےگا،اسٹیٹ بینک کا اقدام بڑے پیمانے پر بیروزگاری سے بچنےمیں بھی مددگار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے اور تعمیراتی سیکٹر کو کھول رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک نے مراعات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کا مقصدٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے،کاروباری طبقے کو بھی مراعات دے رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا اقدام معیشت کو رواں رکھنےمیں مدد دےگا،

اسٹیٹ بینک کا اقدام بڑے پیمانے پر بیروزگاری سے بچنےمیں بھی مددگار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے اور تعمیراتی سیکٹر کو کھول رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے زیر التوا قانون ساز بلوں کو حتمی مراحل تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں! وہ مسلمان خواتین جو اپنی خواہش کےلئے مسلمان مردوں کو لاکھوں روپے دیتی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!