جیو سمیت بڑے ادارے میرے مقروض ہیں! نامور ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

لاہور(آن لائن نیوز) جیو سمیت بڑے ادارے میرے مقروض ہیں! نامور ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا، مشہور اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیو نیٹ ورک اور انڈس میوزک سمیت بہت سے اداروں نے میرے کام کا معاوضہ دینا ہے لیکن کوئی دیتا نہیں ہے۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم اداروں کی جانب سے دبائی ہوئی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم اپنے معاوضے کیلئے زیادہ شور مچائیں تو ہم برے بن جاتے ہیں،

جیو نیٹ ورک نے عرصہ سے ایک ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور ادارے انڈس میوزک نےبھی مجھے بھاری رقم ادا کرنی ہے، میں نے اپنی زندگی کے تین سال فلم یلغار کیلئے ضائع کیے لیکن مجھے ابھی تک اس کا مکمل معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر ایک نامور اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کافی برسوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے ماڈ لنگ کے بعد چند فلموں سمیت درجنوں ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے، نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں ان کے کردار خوبصورت کو خوب سراہا جارہا ہے،عائشہ عمر نے کوک سٹوڈیو میں گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں! بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کا نتیجہ، ایک حیران کر دینے والی داستاں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!