لاہور میں بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، والدہ نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کس طرح ڈاکٹروں کے حوالے کیا؟

لاہور(آن لائن نیوز) لاہور میں بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، والدہ نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کس طرح ڈاکٹروں کے حوالے کیا؟، پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے، سمن آباد، گلشن راوی رائیونڈ سمیت 11 سے زائد علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔ گلشن راوی کے علاقے کے ایک گھر میں گھر کے سربراہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ٹیم نے گھر کے دیگر افرا د کے بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں کم سن بہن بھائی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے ان معصوم بچوں کو بھی قرنطینہ منتقل کر نے کا فیصلہ کیا، لیکن اس موقع پر بچوں کی ماں نے ہمت نہ ہاری ،ماں نے بچوں کو تیار کرکے انکو بیگ اور دیگر چیزیں، اور ہاتھوں میں قرآن پاک دیا اور ڈاکٹروں کے حوالے کر دیا

یہ منظر بڑا ہی دلخراش تھا ماں تو اس منظر کو دیکھ کر رو ہی رہی تھی لیکن اہل علاقہ بھی اس منظر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے ہی سوڈیوال میں ایک شخص کی لاپرواہی نے علاقے کے 39 افراد کو کورونا میں مبتلا کر دیا، کورونا سے متاثرہ شخص اپنے گھر میںں رہا، رشتے داروں سے ملتا رہا ، اہل علاقہ سے بھی ملتا رہا جس کی وجہ سے علاقے میں 39 افراد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتطامیہ کا کہنا ہے جن علاقوں میں کورونا مثبت آرہے ہیں وہاں سختی کی جائے گی، کسی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور وہ علاقے کورونا وائرس کلیئر ہونے تک سیل ہی رہیں گے،۔

یہ بھی پڑھیں! خبردار! زيادہ چائے پینے والوں کے لیے وارننگ، ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!