جب موٹی تھی تو کوئی لفٹ ہی نہیں کراتا تھا۔ شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے وزن کم کر کے نام کمایا

کائنات نیوز، جب موٹی تھی تو کوئی لفٹ ہی نہیں کراتا تھا۔ شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے وزن کم کر کے نام کمایا، یہ سچ ہے کہ موٹاپا انسان میں احساس کمتری کو بھی پیدا کرتا ہے لیکن یہ احساس دلانے والا اکثر ہمارا معاشرہ ہوتا ہے . اس سے کچھ لوگ نکل آتے ہیں اور کچھ خود کو اس جنگ کے ذریعے باہر نکالتے ہیں. شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے وزن کم کیا تو اچانک ہی انہیں دھڑا دھڑ کام بھی ملنا شروع ہوگیا

شوبز

ببن ، خالہ کی بیٹیاں میں سب سے چھوٹی بیٹی کا کردار کرنے والی سرہا کو اچانک ہی کئی ڈراموں میں دیکھا جانے لگا…اس سے پہلے وہ آتی تھیں لیکن یہ تعداد بہت گنی چنی تھی…پھر سرہا کو محسوس ہوا کہ وزن ان کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے…انہوں نے پچھلے دنوں اپنی پرانی اور نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے اس دور کو مشکل بھی کہا…انہوں نے ڈانس اور منہ بند کرکے ہی اس کامیابی کو حاصل کیا

سوہائے،  سوہائے جب شروع میں آئیں تو وہ بہنوں کے کردار میں ہی جچ رہی تھیں…بچوں جیسا موٹاپا تھا جس کو صرف کیوٹ کہا جاسکتا تھا لیکن ہیروئن ہرگز نہیں…سوہائے کا مقصد کیوٹ نظر آنا ہرگز نہیں تھا…انہیں تو مین لیڈ چاہئے تھا…انہوں نے بہت محنت کی اور خود کو ثابت کیا کہ میں صرف ہیروئن ہوں…موٹی تھی تو کوئی لفٹ نہیں کرواتاتھا اور آج دیکھو!

حریم فاروق حریم فاروق نے تو جیسے ایک لڑکی کو اپنے اندر سے کم کیا…جی ہاں ان کا وزن ایک سو تین کلو تھا اور انہوں نے اسے بہت کم کیا…یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا…انہوں نے منہ بند کیا، صحت مند کھانے کی طرف آئیں اور دن رات ایکسرسائز کی…لوگوں کی باتیں سن کر انہیں بھی دکھ ہوتا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن خود کو اتنا کم کرلیں گی کہ لوگ دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے…اور کچھ یہی ہوا

فریال محمود فریال محمود کا موٹاپا دیکھ کر انہیں کئی شوز سے نکالا بھی گیا تھا…وہ شروع میں جیو کے ایک شو کی میزبانی بھی کرتی تھیں اور اس وقت بھی ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہی تھا…لیکن پھر فریال نے فیصلہ کیا کہ وہ اس وزن کو شکست دیں گی…بہت ہوگیا فیملی اور دوستوں میں اڑنے والا مذاق…سگا باپ اور سوتیلی ماں تو طعنے دیتے ہی تھے لیکن خود بھی تو یہ خواب نہیں تھا …فریال نے ٹھان لی اور کر دکھایا-

عالیہ علی اداکارہ عالیہ علی یوں تو ماڈلنگ سے انڈسٹری میں آئیں لیکن پھر کمرشلز میں کام کرنے کے بعد ان کے وزن کو دیکھ کر انہیں ڈرامہ کی ہیروئن کے کردار نہیں ملتے تھے…عالیہ نے بہت وزن کم کیا خود کو اس دوڑ کا حصہ بنانے کے لئے

یہ بھی پڑھیں! لاہور میں بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، والدہ نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کس طرح ڈاکٹروں کے حوالے کیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!