بریکنگ نیوز: انا اللہ وانا الیہ راجعون! کورونا وائرس جان لیوا ثابت ہوا، پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر کے انتقال کی خبر آگئی

اسلام آباد (آن لائن نیوز) دنیا میں کورونا وائرس سے پہلے کرکٹر کی موت ہو گئی ہے اور پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ظفر سرفراز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں 7 اپریل کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے ظفر سرفراز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 7 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سابق کرکٹر کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

30 اکتوبر 1969 کو پیدا ہونے والے ظفر سرفراز نے کبھی بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کی تھی لیکن 50 سالہ کرکٹر کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔ واضح رہے کہ ظفر سرفراز کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک ملک میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ دنیا بھر میں بھی اس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری ہیں جہاں اب تک وائرس کے نتیجے میں ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! اناللہ و اناالیہ راجعون! پاکستان ایک بڑے اثاثے سے محروم، نامور صحافی اور سرگرم رکن انتقال کر گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!