انسانیت سب سے بڑا مذہب! شاہد افریدی کی حمایت، ہربھجن سنگھ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

نئی دہلی (آن لائن نیوز) سابق قومی کپتان شاہد افریدی کی حمایت کرنے پر بربھجن سنگھ کی اہلیہ بھی میدان میں کود پڑیں ، بھارتیوں کو جواب دے دیا۔ سابق کپتان شاہد افریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے کی وجہ سے ہربھجن سنگھ پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ گیتا بسرا بھی بول پڑیں۔

گیتا کا کہنا تھا کہ ہربھجن جانتے ہیں کہ ان کا وطن ان کیلئے کتنا معنی رکھتا ہے اور وہ انسانیت کیلئے اپنے کسی بھی عمل کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے۔ گیتا نے کہا کہ حمایت کا مقصد صرف شاہد آفریدی کی مدد کرنا تھا جس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کئی سالوں سے دوستی ہے۔ بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے ناقدین کو کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز یا انگلینڈ جیسی کسی ٹیم سے کوئی کھلاڑی مدد طلب کرتا تو بھی ایسا ہی کرتے ؟۔

یہ بھی پڑھیں! بھولو مت! میں سیاسی چمچہ نہیں ہوں بلکہ میں تو، مولانا طارق جمیل کا سیاست سے کیا تعلق ہے؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!