کراچی (کائنات نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا صارفین کی بے جا تنقید پر سیخ پا ہوگئیں . انہوں نے ادکار شہروز سبزواری کی پوسٹ پر صدف کنول کے کمنٹ کو موضوع بنا کر قیاس آرائیاں کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے .اداکار شہروز سبزوار نے اپنی والدہ صفینہ بہروز کی سالگرہ پر ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹا شیئر کی تھی
جس پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل صدف کنول نے “ماما” لکھ کر کمنٹ کیا، لوگوں نے صدف کی جانب سے شہروز کی والدہ کو ماما کہنے کا کچھ اور ہی مطلب لے لیا اور شہروز اور صدف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں جس پر صدف نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم اداکارہ زارانور عباس نے سوشل میڈیا صارفین کی اس حرکت پر شدید ناپسندیدگی کااظہارکیا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ ” ایک شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو “ماما” کہا تو یہ ایک قومی خبر بن گئی. یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم لوگوں نے خود کو تو قرنطینہ میں ڈال لیا ہے لیکن اپنے اندر کے شیطان کو بند نہیں کیا، اگر کوئی اب بھی اس خبر کو رواں ماہ کی سب سے بڑی خبر سمجھتا ہے تو وہ یقین کرلے کہ اس نے اپنے تین ماہ برباد ہی کیے ہیں. انہوں نے لاک دا گوسپ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا”.خیال رہے کہ
Someone called someone’s mother ‘mama’ today and it became national news. Surprised to know we are all locked in Quarantine but guess didn’t lock our inner demons. You wasted 3 weeks of your life if you still thought this was the biggest news of the month! #LocktheGossip
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) April 14, 2020
اداکار شہروز اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کااعلان کرچکے ہیں جبکہ کچھ روز قبل ان کے اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کے حوالے سے افواہیں اٹھی تھیں جن کی شہروز نے سختی سے تردید کی تھی.
یہ بھی پڑھیں! بھولو مت! میں سیاسی چمچہ نہیں ہوں بلکہ میں تو، مولانا طارق جمیل کا سیاست سے کیا تعلق ہے؟
اپنی رائے کا اظہار کریں