قاضی صاحب نام ہی بھول گئے، سجل علی اور احد رضامیر کی شادی کے مزیدار لمحات

اسلام آباد (کائنات نیوز) سجل علی اور احد رضا میر کی شادی پر صرف وہ دونوں اور ان کے فینز ہی نہیں بلکہ سلیبریٹیز بھی بہت خوش ہیں ..احد کو تو لوگ پیار کرتے ہی ہیں لیکن سجل علی سے سب کو غیر معمولی پیار ہے… ان کی شادی میں ہوئی کافی مزیدار باتیں جن کی وجہ سے یہ شادی ہوگئی مزید یادگار پہلی مزیدار بات اس شادی کے لئے ابو ظہبی کا وینیو چنا گیا کیونکہ دونوں کی اس شادی کو خاص بنانا بھی بہت ضروری تھا

سجل علی سرخ جوڑے میں انتہائی حسین لگ رہی تھیں اور یہ شادی کسی خواب سے کم نہیں لگ رہی تھی…جیسے کہانیوں میں سنتے )ہیں کہ آخر میں شہزادہ اور شہزادی ایک ہوگئے اور ہنسی خوشی محل میں رہنے لگے…ابو ظہبی کی تصاویر سے پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ شادی کوdestination wedding) بنایا جائے گا… دوسری مزیدار بات احد رضا میر کے نکاح کے وقت قاضی صاحب نے نکاح پڑھاتے ہوئےجب دوسری بار کہا احمد رضا میر ولد آصف رضا میر تو احد کے چہرے پر حیرت اور ہنسی امڈ کر آگئی…محفل میں موجود لوگوں نے کہا کہ یہ دوسری بار ہوا ہے اور قاضی صاحب بھی جھجھک گئے کہ کہیں کوئی گڑ بڑ ہی تو نہیں ہوگئی…اس بات کو درست کر لیا گیا لیکن احد رضا میر کا اپنے والد کی طرف دیکھ کر حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے مسکرانا تقریب میں ہمیشہ کے لئے یادگار ہوگیا تیسری مزیدار بات جیسا کہ سب جانتے ہیںکہ سجل علی اپنی والدہ سے کتنی محبت کرتی تھیں اور اس وقت ان کی یادوں میں اس اہم دن پر صرف اور صرف ان کی ماں کا ہی عکس تھا…

تو انہوں نے اس دن کو اپنی امی کے نام ہی کردیا اور بالکل انہی کی طرح تیار ہوئیں اور جس انداز میں وہ دلہن بنی تھیں سجل علی نے بھی وہی انداز اپنایا…ہیئر اسٹائل اور جیولری بھی تقریباً اسی انداز کی تھی اور یہ بات سب کو بہت پسند آئی- چوتھی مزیدار بات سجل علی کو دیگر شوبز فنکاروں نے جس محبت اور پیار سے دعائیں دیں وہ قابل ستائش تھا..ان کی بہترین دوست زارا نور عباس نے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ ایک صدی ، تقریباً ایک صدی کا قصہ ہیں ہم دونوں…ہم نے ایک ساتھ بہت کچھ دیکھا، خوشی، غم، موت…ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل ہر پریشانی میں ساتھ رہے ، اور آج تم اپنی زندگی کا ایک نیا سبق پڑھنے جا رہی ہو…انہوں نے اپنی محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا کہ تمہیں بانٹنا زرا مشکل ہے اس لئے اپنے شوہر کو بتا دینا کہ میں ہمیشہ تمہاری زندگی میں سب سے پہلے ہوں..دوسری طرف ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی بہت محبت کے ساتھ سجل علی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس لڑکی کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا ہے…چھوٹی سی عمر میں ماں کا جانا اور آج جب اس کی شادی ہورہی ہے اپنی محبت سے تو میں جذباتی اور خوشی دونوں ہوں…کیونکہ یہ اور احد صرف فینز کے پیارے نہیں بلکہ سلیبریٹیز کے بھی پسندیدہ ہیں-

یہ بھی پڑھیں! جب موٹی تھی تو کوئی لفٹ ہی نہیں کراتا تھا۔ شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے وزن کم کر کے نام کمایا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!