میں کنجر ہوں اور میرا کام ہے لوگوں کو خوش کرنا! صبا قمر کے تہلکہ خیز بیان نے پوری لالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کر دیا

لاہور(آن لائن نیوز) میں کنجر ہوں اور میرا کام ہے لوگوں کو خوش کرنا! صبا قمر کے تہلکہ خیز بیان نے پوری لالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کر دیا، سوشل میڈیا پر شوبز ستاروں کی جہاں بے حد پذیرائی ہوتی ہے وہیں بسااوقات ان پر غیر ضروری تنقید بھی کی جاتی ہے وہیں انہیں ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔ ٹرولنگ اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ صبا قمر نے ایسا جواب دیا کہ ٹرولرز خود بھی گھبرا جائیں۔

ادکار عمران عباس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ میں ادکارہ صبا قمر نے کہا کہ “ہم تو بھائی کنجر ہیں ، ہمارا کام ہی آپ کو خوش کرنا ہے، آپ کو اس پر ہماراشکرگزار ہونا چاہیے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسے لوگوں کی باتیں دل پر نہیں لیتیں۔انسٹا لائیو چیٹ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں کیوں اپنی توانائیاں ان غیر ضروری ٹرولرز پر صرف کروں؟اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا۔ انسان کو اس کی خواہش کے مطابق سب مل جائے تو بھی وہ سوچتا ہے اچھا اس سے آگے کیا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں! یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ہے، ناچنا پہلے شروع کردیتی ہے، شوبز فنکاروں کی کڑوی باتیں

صبا قمر

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!