بیگم کو میکے میں رہنا مہنگا پڑ گیا، بیوی کی غیر موجودگی میں شوہر نے دوسری شادی رچا لی

نئ دہلی(کائنات نیوز) بیگم کو میکے میں رہنا مہنگا پڑ گیا، بیوی کی غیر موجودگی میں شوہر نے دوسری شادی رچا لی، بھارت کی ریاست بہار میں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی . بھارتی اخبارکے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کرلی ،

رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے دھیرج کمار کی اہلیہ دلہن بازار کے علاقے میں اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئیں اور ان کا نکلنا مشکل ہوگیا اور بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شوہر کے پاس جانے کا فیصلہ کیاتاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ہی ریاستی و مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کا نکلنا مشکل ہوگیا تو ان کے شوہر نے کچھ اور سوچنا شروع کردیا.رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیوی کے دور رہنے اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے دھیرج کمار پریشان ہوگئے اور بعد ازاں انہوں نے اپنی سابقہ دوست سے رابطہ کیا اور ان سے دوسری شادی کرلی.رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے میں مقدمہ دائر کرادیا، جس کے بعد دلہن بازار تھانے کی پولیس نے تفتیش کے لیے دھیرج کمار کو طلب کرلیا.

یہ بھی پڑھیں! کم عمر لڑکی سے شادی کے فوائد آپ بھی حیران ہو جاو گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!