میلون لوئس نے کم عمر لڑکی کو حاملہ کر دیا تھا: اداکارہ ثنا خان نے بریک اپ کے بعد الزامات کی بوچھاڑ کر دی

کائنات نیوز، ثنا خان نے کہا کہ میلون نے ان سے شراب کے بارے میں بھی جھوٹ بولا تھا کہ اس نے شراب چھوڑ دی ہے . ثنا نے کہا کہ میلون نے مسلسل ان پر زور ڈالا کہ وہ اپنے رشتے کی بات سوشل میڈیا پر بات کریں. اب انہیں سمجھ آیا کہ یہ سب اس لئے تھا تاکہ وہ مشہور ہو جائے . ثنا نے لائیو چیٹ میں کہا کہ مجھ پر بہت ساری پابندیاں لگائی گئیں کہ یہ نہیں کرنا اور وہ نہیں کرنا کیونکہ اس میں اسکن شو ہوتا ہے. اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھے کسی اور کے ساتھ رومانس کرتا ہوا دیکھ نہیں سکتا.

مجھے بہت سی چیزوں کیلئے منع کیا گیا . ثنا نے بتایا کہ لوگ ٹیچر کا احترام کرتے ہیں ، لیکن ایسے لوگوں کا کیا جو اپنی ڈانس اسٹوڈنٹس کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہیں . ثنا اپنے لائیو چیٹ کے درمیان رونے بھی لگیں اور پھر اس کے بعد انہوں نے اس کو بند کردیا . تاہم بعد میں ثنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ معاف کیجئے، مجھے جانا پڑا کیونکہ میں اپنے آپ کو جذباتی ہونے سے نہیں روک پائی. یہ آنسو میلون لوئس کے لئے نہیں تھ ، بلکہ یہ درد اور تکلیف میں نے اس کیلئے جھیلی جو اس کے قابل نہیں تھا. ان لڑکیوں میں بارے میں سوچنا اور بھی زیادہ پریشان کرنے والا تھا. میں اگلی مرتبہ پھر لائیو آوں گی . ثنا نے اپنی اگلی اسٹوری میں الزام لگایا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ میلون لوئس نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو حاملہ کر دیا . لڑکیوں سے پیسے لیتا ہے اور اپنی ہی اسٹوڈینٹس سے فلرٹ کرتا ہے . ثنا خان بگ باس کے شو میں بھی نظر آچکی ہیں اور انہوں نے سلمان خان کی فلم جے ہو میں بھی کام کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں! ہاں مجھے پیار ہوگیا ہے” اداکارہ ماہرہ خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!