نہ زمین کانپی نہ آسمان پھٹا! فیصل آباد میں ضرورت مند خاتون کو راشن کا جھانسہ دے کر کیا‌ غلط کام کر دیا گیا؟

فیصل آباد (آن لائن نیوز) فیصل آباد میں ضرورت مند خاتون کو راشن کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا، چک 224 سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اس کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے راشن کی لالچ دے کر گھر بلایا اور موقع کا فائدہ اٹھا کر اس کی عزت تار تار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

چک 224 کے علاقے کی ضرورت مند رہائشی خاتون کو راشن کی لالچ دے کر اوباش مردوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے ضرورت مند خاتون کو راشن دینے کیلئے ایک خالی گھر میں بلایا، اور پھر موقع کا فائدہ اٹھا کر خاتون کو اجتماعی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد ازاں خاتون نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مقامی ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کراچی میں پراسرار اموات کے معاملے پر کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔لیبارٹری ٹیسٹ سے پہلے قیاس آرائیاں کرنا غلط بات ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6264 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اپریل کے آخر تک روزانہ کے ٹیسٹوں کی استعداد کار 20 ہزار تک بڑھائیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک ہزار 765 لوگ کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! ایک قصائی کا اپنے پڑوسی کی لڑکی سے عشق ایمان آفروز واقعہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!