انڈیا کے لیے وائرس سے بھی بڑا مسئلہ مسلمان ہیں، بھارتی ریسلر ببیتا پھوگاٹ کی مسلمان مخالف ٹویٹس پر شور مچ گیا

نئی دہلی (آن لائن نیوز) بھارت کی معروف ریسلر اور بین الاقوامی میڈلسٹ ببیتا پھوگاٹ کی جانب سے انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکا ذمہ دار مسلمانوں کوٹھہرانے والی ٹویٹس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے .ریسلر ببیتا پر پابندی لگانے کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے .

ببیتا پھوگاٹ

ببیتا پھوگاٹ نے مسلمانوں کے لیے ایک توہین آمیز ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور کہا کہ انڈیا کے لیے وائرس سے بھی بڑا مسئلہ مسلمان ہیں.میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹرینڈ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاجب چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی بہن رنگولی چنڈلکا اکائونٹ معطل کیا تھا جنھوں نے اسی نوعیت کی ٹویٹس کی تھیں.ببیتا پھوگاٹ کا اکائونٹ تو بند نہیں کیا گیا لیکن بہت سے لوگ ٹوئٹر سے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم کچھ گھنٹے بعد ببیتا کی حمایت میں بھی ایک ٹرینڈ شروع ہو گیا.

یہ بھی پڑھیں! اے کوہلی! مار ناں، شرم کی تمام حدیں پار، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیڈ سے ناقابل یقین ویڈیو لیک

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!