اب بولو،مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنا مہنگا پڑ گیا! اداکارہ کنگنا رناؤت کی بہن کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پورا بھارت چِلا اُٹھا

کائنات نیوز، مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے پر بھارتی فلم اداکارہ کنگنا رناؤت کی بہن کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کو رنگولی چندل کا اکاؤنٹ نفرت انگیز متنازعہ پوسٹ کی وجہ سے معطل کرنا پڑگیا .کنگنا کی بہن کی پوسٹ نے انٹرنیٹ کے صارفین کو بھی غم و غصے پر مبنی رد عمل دکھانے پر مجبور کیا.

رنگولی چندل اکثر و بیشتر ایسے ٹویٹ کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے تنازعات کھڑے ہوتے ہیں.انہوں نےحال ہی میں مرادآباد میں پولیس اہلکاروں اور طبی عملے پر پتھراؤ کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے حوالے سے نہایت نفرت انگیز لہجہ اختیار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دینی چاہئیے.کنگنا کی بہن کے نفرت انگیز اور فضول الفاظ سے بھرے ہوئے ٹوئٹ پر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست غصے کا اظہار کیا گیا.متعدد صارفین نے ان کا ٹویٹ بمبئی پولس اور ٹویٹر انتظامیہ کو ٹیک کر اس کے خلاف ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا.کنگا رناوت کے اندر بھی مسلمانوں اور پاکستان کے لیے زہر بھرا ہوا ہے. پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندی عروج پر رہی.بھارتی انتہا پسند تو اپنی جگہ لیکن بھارتی اداکاروں نے بھی بجائے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا تھا.بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناؤت کا کہنا تھا کہ اب مقصد پاکستانیوں پر پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے.کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں.

کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا.ان کا کہنا تھا کہپاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے. اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہےورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں! معروف بے باک اداکارہ سنی لیون سے اپنے قریبی رشتہ دار کا اظہار محبت! تصاویر وائرل ،سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!