بریکنگ نیوز: یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (آن لائن نیوز) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 31 روپے تک کمی واقع ہو نے کا امکان ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے ۔انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں بھی کمی کی جا سکتی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہونے والی مہنگائی اور حالات کو دیکھتے ہوئے پچھلے ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ حکومت نے 52صنعتیں اور دکانیں مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دیدی ہے تفصیلات کے مطابق لانڈھی، کوٹری، کورنگی، ملیر، بن قاسم صنعتی زون سے تعلق رکھنے والی 52 کمپنیوں نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے جس کے بعد انہیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی ہے اور ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ مراد علی شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری کے تحت تمام اصول و قواعد کے تحت کاروبار ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اور منسلک دکانیں کھولیں گے اسی طرح جس دن اے سیز والوں کی دکانیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک کی بھی کھولیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے جبکہ مجموعی طور پر 159افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 98522 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7847 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں! اداکارہ علیزے شاہ کیخلاف سازش یا پھر حقیقت ؟نئی نازیبا تصویر سامنے آگئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!