لو جی، نواں کٹا کُھل گیا! کرکٹر حسن علی کی بھی متنازعہ ویڈیو منظرِِ عام پر آگئی

گوجرانوالہ (کائنات نیوز ) قومی کرکٹر حسن علی نے پتنگ بازی پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیا، گوجرانوالہ میں گھر کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف دکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی قانون شکنی پر اتر آئے، گھر کی چھت پر پتنگ بازی کرتے رہے۔ان کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

حسن علی

پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اور اس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس پر پابندی لگا رکھی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عام شہری ایسا کرے تو سلاخوں کے پیچھے ہوتا مگر کرکٹرز کے لیے پولیس لاپرواہی برتتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حسن علی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پابندی کے باوجود پنڈی سٹیڈیم میں سرعام پتنگ بازی کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہیم اشرف اور موسیٰ خان پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس حکام کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کی گئی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

یہ بھی پڑھیں! شرم نام کی کوئی چیز ہی نہیں! معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شرمناک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!