خبردار! دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ! جاننے کا بہت آسان طریقہ

خبردار! دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ! جاننے کا بہت آسان طریقہ! د ودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب ہے مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو، اس میں ملاوٹ نہ صرف معیار ناقص کرتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ، یوریا، سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاسکتا ہے یا ملایا جاتا ہے۔

ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دیگر کیمیکلز سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تاہم دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ، اس کو جانچنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔نیچے موجود ویڈیو میں بھارت کے محکمہ خوراک نے دودھ کے خالص ہونے یا نہ ہونے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔اور یہ آپ کو علم ہی ہوگا کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہونے کے باوجود موجودہ دور میں ملاوٹ شدہ د ودھ کتنا عام ہوتا جارہا ہے۔تو اس ویڈیو میں دیا گیا طریقہ جانیں اور اس خطرے سے خود کو محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں! اگرآپ کوبھی گھر میں چھپکلیاں دیکھ کے ڈر لگتا ہے ؟گھبرانے کی ضرورت نہیں ،انہیں بھگانے کیلئے یہ معمولی سا کام کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!