پاکستان سے کورونا وائرس ختم ہونے میں کتنا وقت لے گا؟ معروف علمِ ماہر نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد( آن لائن نیوز) معروف علم ماہر نجوم سامعہ خان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگرکورونا فروری کے آغاز میں پاکستان آتا تو تباہی زیادہ ہوتی۔ امید ہے مئی کے آخر تک زندگی معمولات کے مطابق چلنا شروع ہوجائے گی ۔19دسمبر تک مشکلات ہیں لیکن اس کے بعد آسانیاں پیداہوں گی۔تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر کا میڈیا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر بتارہا ہے،

تحقیقاتی رپورٹس سامنے لارہا ہے، طبی ماہرین ، سائنسدانوں اور ڈاکٹرز کو بلاکر ان سے کرونا سے بچاؤ اور نجات پر معلومات لے رہا ہے وہیں پاکستانی میڈیا کرونا پر عوام میں ہیجان اور خوف پھیلارہا ہے، کبھی پاکستانی میڈیا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا حکومت کو ذمہ دار دیتا ہے، کبھی ایران سے آئے زائرین کو، کبھی تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو ۔۔ کبھی انٹرٹینمنٹ کیلئے لڈن جعفری کو بلاتا ہے کبھی کسی کامیڈین کو ہی کرونا وائرس بناکر جگتیں کرواتا ہےکرونا کی وبا میں پاکستانی میڈیا نے جہاں اپنا دھندا چلانے کیلئے آئے روز نت نئے حربے استعمال کئے وہیں میڈیا نے ایک نیا حربہ استعمال کیا کہ کرونا وائرس پر پروگرام کرنے کیلئے اپنے شو میں نجومیوں اور ستارہ شناسوں کو بلالیا جن سے میڈیا یہ سوال کررہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کب ختم ہوگا؟کل جیو ٹی وی کے اینکر منیب فاروق نے یہ جاننے کیلئے کہ کرونا کب ختم ہوگا، دو ماہرعلم نجوم سامعہ خان اور عالیہ نذیر کو بلایا ۔اس پروگرام میں سامعہ خان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگرکورونا فروری کے آغاز میں پاکستان آتا تو تباہی زیادہ ہوتی۔ امید ہے مئی کے آخر تک زندگی معمولات کے مطابق چلنا شروع ہوجائے گی ۔19دسمبر تک مشکلات ہیں لیکن اس کے بعد آسانیاں پیداہوں گی ۔

ٹیروکارڈریڈرعالیہ نذیرنے پیشنگوئی کی کہ پاکستان میں 15مئی کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے ۔جون جولائی میں لوگ سمجھیں گے کہ کورونا جاچکا ہے لیکن ستمبر میں یہ پھر آسکتا ہے ۔اس پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سادات یونس نے کہا کہ یہ حالت ہے پاکستانی میڈیا اور سستے اینکرز کی، کورونا وائرس پر تحقیق کرتے موت پڑتی ہے بس شو چلانے کے لیے ان دو نمبر نجومیوں کو کورونا وائرس پر اس گدھیڑے منیب فاروق نے بھلا لیا ہے۔ – ایسا تماشا آپ کو دنیا میں کہیں نہیں ملے گا یہ وہی سامعیہ خان ہے جو کہتی تھی عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں! اگرآپ کوبھی گھر میں چھپکلیاں دیکھ کے ڈر لگتا ہے ؟گھبرانے کی ضرورت نہیں ،انہیں بھگانے کیلئے یہکام کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!