کراچی کا دولہا موٹرسائیکل پر دولہنیا بیاہ لایا! ویڈیو وائرل

کراچی(کائنات نیوز) کراچی کا شہری موٹر سائیکل پر دُلہنیاں بیاہ لایا، ساتھ میں صرف دو گواہ موجود تھے . تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث جہاں روزمراہ کی زندگی کے تمام معمولات تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں وہی پر کئی لوگ طے شدہ شادی کو لے کر بھی پریشان ہیں، تاہم لوگوں کے پاس صرف دو ہی آپشنز ہیں یا تو سادگی سے شادی کر لیں یا

اپنی شادی کی تاریخ کو آگے کر دیں. اسی تناظر میں کئی شہری شادی ہالز اور تقریبات پر پابندی کے باعث حکومت سے ناراض نظر آتے ہیں مگر دوسری جانب ملک بھر میں کئی لوگوں نے سادگی سے شادی کرنے کو ترجیح دی اور شادی کا خرچہ بھی بچا لیا.اسی طرح کراچی کا ایک شہری اپنی دولہن کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر لے آیا ہے. ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا نے دلہن کو موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا رکھا ہے اور ان کے ساتھ ایک اور موٹرسائیکل  بھی موجود ہے جو کہ ان کی اس شادی میں شریک ہیں ، بتایا گیا ہے کہ اس شادی میں صرف دو سے تین افراد شریک ہوئے. لاک ڈاؤن کے دوران قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سادگی سے شادی کرنا بھی ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت ہے.

جبکہ دوسری جانب قانون کی خلاف ورزی پر کئی دولہے گرفتار ہو چکے ہیں . اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میں ایک شاندار شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 300 سےزائد افراد کو دعوت دی گئی. شادی کی تقریب کے دوران ہی پولیس نے چھاپہ مارا اور دولہا کو ساتھ چلنے کا کہا. دولہا کے رشتہ داروں کےساتھ کچھ دیر تک بحث ہوئی اور پھر دولہا ساتھ جانے کیلئے راضی ہو گیا . پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا کو گرفتار کر لیا گیا .

یہ بھی پڑھیں! سیٹھ جی بچہ بھوکا ہے کچھ دے دو! کلیجہ چھلنی کر دینے والی داستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!