خدارا جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔۔!! کل مولانا طارق جمیل نے جب دعا کے دوران یہ کہا تو موقع پر موجود حامد میر، ندیم ملک اور منصور علی خان نے کیا کرنا شروع کر دیا؟

اسلام آباد(کائنات نیوز) مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میں نے ایک چینل کے مالک سے کہا کہ جھوٹ بیچنا چھوڑ دیں، جس پر اس نے کہا کہ اگر جھوٹ بیچنا چھوڑ دیا تو پھر ہمارا کاروبار کیسے چلے گا؟ جس سن کر موقع پر موجود صحافیوں کی کیا حالت تھی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہے جو ک سینئر صحافی حامد میر،

ندیم ملک اور معروف اینکر پرسن منصور علی خان کی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تصویر اس وقت کی ہے جب مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس ملک میں جھوٹ پروان چڑھتا جا رہا ہے، میں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک سے کہا کہ آپ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں جس کے بعد یہ صحافی ادھر اُدھر دیکھنا شروع ہوگئے اور انہوں نے مولانا کے جملے پر یہ رد عمل دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے نامور خطیب مولانا طارق جمیل کا احساس ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں اتنا زیادہ جھوٹ نہیں بولا جاتا جتنا میڈیا پر بیٹھے لوگ بول رہے ہوتے ہیں،جبکہ میرے نبی کے نزدیک سب سے برا عمل جھوٹ بولنا ہے۔احساس ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے ٹیلی تھون میں موجود تمام صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے حدیث سناتے ہوئے کہا ” میرے نبی نے فرمایا مجھ سے چار باتیں لے لو ، پھر دنیا اور آخرت کی کامیابی تمہارا مقدر بن جائے گی، اور تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا، تمہارے رب کا سایہ تم پر چھا جائے گا۔انہوں نے کہا میرے نبی نے جو چار باتیں بتائیں ان میں سرفہرست جھوٹ نہ بولنا ہے، کیونکہ جھوٹ بولنے والا دنیا اور آخرت میں رسوائی پاتا ہے اور فرشتے اس انسان کے منہ کی بدبو سے چار میل دور چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا ایک بہت ہی بڑے میڈیا گروپ کے مالک نے مجھے کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں تو میں نے انہیں کہا اپنے چینل سے جھوٹ نکال دیں جس پر انہوں نے کہا ایسے تو چینل ہی بند ہو جائے گا۔

گفتگو کے دوران مولانا طارق جمیل نے آبدیدہ ہوکر وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ وہ واحد وزیراعظم ہیں جو دن رات اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑا کر دعا مانگتے ہیں، جھوٹ نہیں بولتے ، تاہم اس کے برعکس پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے کتنے لوگ سچ بولتے ہیں، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں! اگر یہ کام نہ ہوا تو اگلے ماہ ملک میں کورونا مر یضوں کی تعداد 2لاکھ سے زائد ہو جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!