اچھا تو یہ بات تھی! عمران خان تسبیح پر ہر وقت کونسا وِرد کرتے رہتے ہیں؟ بالاخر سب کچھ سچ سچ بتا دیا

لاہور (آن لائن نیوز ) اچھا تو یہ بات تھی! عمران خان تسبیح پر ہر وقت کونسا وِرد کرتے رہتے ہیں؟ بالاخر سب کچھ سچ سچ بتا دیا، پی ٹی آئی کے سربراہ خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے خان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔عمران خان جب 14برس کے تھے تو ان کی والدہ انہیں ایک روحانی خاتون کے پاس لے گئیں۔ روحانی پیشوا خاتون نے انہیں بتایا کہ

آپ کا بیٹا پوری دنیا میں مشہور ہو گا اور آپ کا نام بھی گھر گھر پہنچے گااور بعد میں خان کے کرکٹ میں آنے اور شوکت خانم اسپتال بننے کی صورت میں دونوں باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمران  کی زندگی میں اس کے بعد روحانی شخصیت “بابا چالا” کی آمد ہوئی جو  خان سے متعلق کئی باتیں جانتے تھے۔اور ان کی بتائی ہوئی کئی باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمان خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران  نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔تاہم عمران  کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران  کی ارادت شروع ہوئی۔ان کی کہی ہوئی اکثر باتیں اتنی سچی ثابت ہوئیں کہ عمران  تصوف کے اصطلاح میں مقام حیرت تک پہنچ گئے۔پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔

عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران  کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان نے اپنی کامیابیوں کو بشریٰ بی بی کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔وزیراعظم بننے کے بعد ہر موقع پر عمران خان کے ہاتھ میں تسبیح نظر آئی۔گذشتہ روز صحافی ندیم ملک نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ تسبیح میں کیا پڑھتے ہیں،تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ تسبیح پر درود شریف پڑھتے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کیسے متاثر ہو کر تسبیح پڑھنا شروع کی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے  خان نے کہا کہ مسلمان صرف نبی پاک ﷺ سے متاثر ہوتا ہے،خاص طور پر جب آپ صوفی ازم سے اسلام کی طرف آتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے وزیراعظم کی ایک تسبیح پر پورا پیکج بنا ڈالا تھا۔امریکا کہ دورے کے دوران عمران  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں تسبیح پکڑ رکھی تھی جس پر وہ کچھ پڑھ رہے تھے اور یہی دیکھ کر بھارتی میڈیا پریشان ہو گیا ۔

لا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر خود کو نیک ثابت کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے وقت تسبیح پکڑ کر خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں! بےجا تنقید برداشت نہ ہوئی! مولانا طارق جمیل نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!