کیا یہ ہے ہمارا دین! بزرگ کی توہین اور بےعزتی‘‘ حمیمہ ملک نے مولانا طارق جمیل سے معافی مانگ لی

کراچی (آن لائن نیوز) اداکارہ حمیمہ ملک نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے معافی مانگ لی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حمیمہ ملک نے کہا کہ مولانا طارق جمیل ہمارے معاشرے کے ان علماء میں سے ایک ہیں جنہوں نے تعصب سے پاک ہوکر معاشرے میںہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے آزادی رائے کے علمبردار بننے والے اینکر ز کے بارے میں کہا کہ وہ طارق جمیل جیسے بزرگ کی حق بات پر آگ بگولہ ہوگئے لیکن وہ ان سیاست دانوں کو کچھ نہیں کہتے جو ببانگ دہل یہ اعلان کرتے ہیں کہ صحافی بکے ہوئے ہیں۔ حمیمہ ملک نے مزید کہا کہ بزرگ کی توہین اور بےعزتی کرنا ہی ہمارا دین ہے کیا؟ مولانا صاحب ہم معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! کیا رمضان المبارک میں بیوی کے پاس جانا جائز ہے ؟مولانا طارق جمیل کا جواب

&n

bsp;

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!