خدا کے لیئے، کچھ تو شرم کرو! رابی پیر زادہ مولانا طارق جمیل کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

لاہور(آن لائن نیوز) مولانا طارق جمیل کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے برا بھلا کہنے پر رابی پیر زادہ  کا رد عمل سامنے آگیا۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ کہ میں سوشل میڈیا یا موبائیل بہت کم دیکھتی ہوں مگر کچھ دن سے مولانا طارق جمیل کے بارے میں کچھ لوگ غلط بول رہے ہیں۔ رابی پیر زادہ  نے کہاکہ ہمیں کوئی حق نہیں کسی مسلمان یا انسان کو گالی دیں

ہم کبھی زانی اور بیہودہ ایکٹرز کو گالیاں نہیں دیتے مگر کوئی دین کی بات کرے تو ہماری گندی اخلاقی تربیت کھل کر سامنے آجاتی ہے یقین نہیں آتا تو خود چیک کرلیں۔انہوں نے کہاکہ آج میں بتاتی ہوں مولانا کون ہیں جب میں پریشان تھی، اللہ اور شیطان میں سے ایک کو چننا تھاتو انہوں نے میری رہنمائی کی، میں جب ہر رات روتی تھی تو وہ خانہ کعبہ میں بیٹھ کر میرے لئے دعا کرتے تھے، مجھے ایک باپ یا چچا کی طرح تسلیاں دیتے تھے۔ ان کی باتوں میں اللہ نے تاسیر رکھی ہے۔رابی پیرزادہ نے اللہ جانتا ہے ہم کتنے خوش قسمت ہیں ہمارے پاس دعا کرنے والے بزرگ ہیں۔ ہندو لڑکی کے ساتھ بات پر اعتراض کرنے والو دیکھو وہ خود کتنی عزت کرتی ہے کبھی کبھی مجھے افسوس ہوتا ہے کیا ہم واقعی منافقین سے بھی بدتر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! پاکستانیوں کا انتظار ختم! ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والا اربوں روپیہ کہاں گیا؟ سب کچھ سامنے آگیا

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!