جسے اللہ ہدایت دے! خواجہ سرا ڈولفن ایان نے ناچ گانا چھوڑ کر کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد (آ ن لائن نیوز) جسے اللہ ہدایت دے! خواجہ سرا ڈولفن ایان نے ناچ گانا چھوڑ کر کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خواجہ سرا ڈولفن ایان عرف ماہین کی قسمت بدل گئی، سوشل میڈیا پر ناچ گانا چھوڑ کر تعلیم حاصل کرنے کی خواہش سامنے آنے ہر ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے خواجہ سرا کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے بعدماہین نے بھی ناچ گانا چھوڑ کر تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ماہین نے تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو ٹرانس جینڈر کمیونٹی نے بھی اس کا خوب ساتھ دیا اور مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ ماہین کا اس پر کہنا تھا کہ پہلے اس کو ناچ گانے کا شوق تھا لیکن اب یونیورسٹی جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں، جو میرا خواب تھا اور جو اب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس نے بیت المال کی جانب سے اس کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا کہ جب تک ماہین کی ڈگری مکمل نہیں ہوجاتی، پاکستان بیت المال ان کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھائے گا، جو کہ پرامن معاشرے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔خیال رہے کہ ڈولفن ماہین کا کچھ روز قبل سوشل میڈیا انکا انٹرویو وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایڈورڈ کالج پشاور سے پہلی پوزیشن میں سول انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، تاہم معاشرے کے تعصبانہ رویے نے تعلیم ترک کر کے ناچ گانا کرنے پر مجبور کر دیا

یہ بھی پڑھیں! طوائف سے بہن تک کا سفر! روح کو جھنجھوڑ دینے والی داستاں

ڈولفن ایان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!