مولانا کو ہمیشہ پیار بانٹتے ہی دیکھا ہے! میڈیا کا چہرہ بے نقاب کر کے؟ بھارتی سکھ کا مولانا کو شاندار خراجِ تحسین

لاہور( آن لائن نیوز) ایک طرف تو پاکستان میں ایک مخصوص طبقہ مولانا طارق جمیل کے خلاف سینہ سپر ہوگیا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی مولانا طارق جمیل کے حق میں میدان میں آگئے ہیں، مسلم ہوں یا غیر مسلم سبھی مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین و عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر مقبول

ہرجیت سنگھ بھی مولانا طارق جمیل صاحب کی حمایت میں سامنے آ گئے جس میں وہ زبردست انداز میں مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔اپنی ویڈیو میں ہرجیت سنگھ کا کہنا ھے کہ مولانا نے مسلم ہو یا غیر مسلم ہمیشہ پیار دیا ھے۔ انکا کہنا ھے کہ مولانا نے ہمیشہ پیار بانٹا ہے ، کبھی اشتعال انگیز تقریر نہیں کی،میڈیا کے متعلق مولانا نے بالکل ٹھیک بات کی لیکن لوگوں کو ہضم نہیں ہوئی۔انکا کہنا ھے کہ مولانا نے میڈیا کے متعلق بالکل ٹھیک بات کی ہے ، پاکستان میں تو حالات پھر بھی بہتر ہیں لیکن انڈیا میں میڈیا کے پاس صرف جھوٹ ہے دکھانے کے لئے۔ مولانا کی میڈیا سے معافی دراصل میڈیا ولوں کے منہ پر ایک تھپڑ ہے مولانا جیسا شریف النفس شخص سیاست نہیں کر سکتا۔ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ مولانا کو ایک تلخ سچ سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انکا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

یاد رہے کہ میڈیا کو جھوٹا کہنے پر گزشتہ چند روز سے قومی میڈیا پر مولانا طارق جمیل صاحب کی شدید کردار کشی کی جا رہی ھے۔ حالانکہ انہوں نے اگلے ہی دن اپنے بیان پر معذرت کر لی تھی۔ لیکن مولانا طارق جمیل پر تنقید کا سلسلہ ابھی تک نہیں رُک سکا، ابھی بھی مولانا طارق جمیل پر تنقید کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا، پروگرام، ٹویٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے مولانا طارق جمیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں! رمضان المبارک میں افطاری کے وقت کی جانے والی تین بڑی غلطیاں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!