تیز ہوائیں اور سخت ژالہ باری! محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی

اسلام آباد (آن لائن نیوز) تیز ہوائیں اور سخت ژالہ باری! محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی, راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراسلام آباد،

بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 25، ایئر پورٹ 15)، کوٹلی 12، راولاکوٹ 09، گڑھی دوپٹہ 05، پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد 05) مری 13، اسلام آباد (گولڑہ 14،سیدپور، زیروپوائنٹ 07، بوکرا05)، سیالکوٹ 03، گجرات 02، جہلم 01، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 10، کاکول08، مالم جبہ 06، دیر 05، سیدوشریف 02 اورگلگت بلتستان میں استور کے مقام پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 47، سکرنڈ اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی ،اٹک، چکوال،تلہ گنگ ٹیکسلا ، فتح جنگ اور مری، میانوالی، جہلم، گوجرنوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔خیبر پختونخوا میں دیر ، چارسدہ، پشاور، مردان ،کوہاٹ، وزیر ستان ، بنو ں ،کرم، ایبٹ آباد مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں! استاد آخر استاد ہوتا ہے۔ایک حیران کر دینے والی داستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!