حامد میر کو شرم آنی چاہیے! نامور اداکار مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑ ے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (آن لائن نیوز) پاکستان کے سابق اداکار فیروز خان مولانا طارق جمیل کے حق میں بول اُٹھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اداکار حامد میر پر برہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر فیروز خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہ رہے ہے کہ مولا میر کو کسی کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مولانا کے حق مین اداکارعمران عباس بھی طارق جمیل کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔ اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے مولانا طارق جمیل سے کہا کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران عباس نےکہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔ عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور کہا کہ اللہ آپ کا ساتھ دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے مولانا طارق جمیل وزیرِ عاظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی تھون کے بعد سے تنازع کا شکار ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ جہاں مولان کے خالاف تو بہت لوگ اُن کے حق میں بولنے کے لیے بھی آگے بڑھ گئے ہیں جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی ان کے حق میں بڑھ چڑھ کر بو ل رہے ہیں۔ دوسری جانب اداکارحمزہ علی عباسی نے بھی طارق جمیل کے حق میں بیان دیا تھا۔ حمزہ علی نے کہا کہ اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ مولانا طارق جمیل پر ان کی زندگی اور آخرت میں رحمتیں نازل فرمائے۔ یاد رہے کہ حمزہ کی جانب سے یہ بیان جب جاری ہوا جب مولانا نے اپنے ہی بیان پر میڈیا سے معافی مانگی۔ گزشتہ روز پرسی کا شکار ہونے والی غریب عوام کی فلاح کے لیے احساس ٹیلی فون جاری تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی تھی جس کے ذریعے مستحقین کےلیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔ اس میں مولانا طارق جمیل بھی شامل تھے، مولانا نے دعا بھی کروائی تھی۔

مولانا طارق جمیل نے اختتام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے میڈیا کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ مولانا نے یہ کہا تھا کہ ’ایک ٹی وی چینل کے مالک نے مجھ سے نصیحت طلب کی میں نے کہا کہ چینل سے جھوٹ ختم کردو۔ مولانا کی اس بات پر سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے مولانا طارق جمیل سے اپنے ان الفاظ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کی۔ بعدازاں مولانا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر معافی مانگی۔ دوسرا پہلو اور لوگوں کی مولانا کے لیے مثبت رائے بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ مولانا طارق جمیل کو درست کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! استاد آخر استاد ہوتا ہے۔ایک حیران کر دینے والی داستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!