لاک ڈاؤن کا اثر یا ہار کی خفت؟ بیوی سے مسلسل لڈو ہارنے پر شوہر کی مار کٹائی

بھارت (آن لائن نیوز ) کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس کے بعد دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں چونکہ لوگ گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں،اس لئے بہت سےگھریلو تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ میاں بیوی کے جھگڑوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ وہ ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

اسی دوران بھارتی بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک واقع پیش آیا ہے جہاں شوہر نے لڈو ہارنے کی وجہ سے اپنی بیو ی کی ہڈیاں توڑ دی ہیں۔ یہ میاں بیوی وڈودرا کے علاقے ویملی میں رہتے ہیں۔ متاثرہ خاتون بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دونوں ایک دوسرےکے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اکثر موبائل پر لڈو کھیلتے تھے۔شوہر نے ایک دن بار بار ہارنے کی وجہ سے برہم ہو کر اپنی بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی ہڈیا ں ٹوٹ گئی۔ بیوی نے ہیلپ لائن پر فون کیا جس کے بعد بیوی کو آرتھوپیڈک سرجن کے پاس پہنچایا گیا۔خاتون نے ڈاکٹر کے ہاں سے واپس اپنے گھر جانے کی بجائے میکے جانے کا فیصلہ کیا اور ایمبولینس نے اسے اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا۔ حکام نے میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو بارآور ثابت ہوئی۔ شوہر نے بیوی سے معافی مانگ لی اور بیوی نے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ مقدمہ درج نہیں کرائے گی اور والدین کے گھر چند دن گزار کر واپس اپنے گھر چلی جائے گی۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگ مختلف گیمز کھیل کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔بھارت میں کورونا کیسز کی بات کی جائے تو ابھی تک بھارت میں 31 ہزا ر سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزا ر سے زیادہ افراد کورونا کاشکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں! کیا دو بیویوں کو ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ رکھا جاسکتا ہے؟ اسلام کیا کہتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!