مولانا طارق جمیل پر تنقید مہنگی پڑ گئی! حامد میر کے خلاف جید علما ء کرام بڑا قدم اُٹھا لیا،

لاہور(آن لائن نیوز) حامد میر کا مولانا طارق جمیل کے خلاف نازیبا رویہ، جید علمائے میدان میں آگئے، سینئر صحافی سے مولانا طارق جمیل سے معافی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے خلاف حالیہ ئیے گئے بیانات پر پاکستان کے جید علمائے کرام نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر کو مولانا طارق جمیل سے معافی مانگنی چاہیے۔

علمائے کرام کا اپنے متفقہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی نصیحت کا برا منانا درست نہیں ہے، جبکہ ان سے معافی منگوانا علمائے کرام کی توہین ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علما نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے حامد میر کو معافی مانگنی چاہیے نہ کہ مولانا طارق جمیل کو حامد میر سے۔حامد میر کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مذہبی اسکالر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ” مولانا طارق جمیل جس منصب پر فائز ہیں ہم سب کے دلوں میں ان کے لئے عزت ہونی چاہیے، جس طرح سے مولانا طارق جمیل کو سب کے سامنے لا کر ان سے معافی منگوائی گئی اور جس طرح کے کلمات ان کو کہنے پر مجبور کیا گیا وہ ایک عالم دین کی توہین ہے۔ لہذا حامد میر کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنی چاہیے”۔دوسری جانب متعدد مذہبی اسکالرز کا اپنے ویڈیو پیغام میں متفقہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ “ہم حامد میر کے اس فعل کی مذمت کرتے ہیں اور حامد میر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مولانا طارق جمیل سے معافی مانگے، اور جنہوں نے بھی مولانا طارق جمیل کی توہین کی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔علمائے کرام کا متفقہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے جس طرح سے اپنے نرم لہجے میں لوگوں کو نصیحت کی ہے، اس پر شدید تنقید کرنے کی بجائے من و عن عمل کیا جانا چاہیے۔

مولانا طارق جمیل کی بات کا جس طرح سے بتنگڑ بنایا گیا اور جس طرح سے انہیں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا اس سے تمام علمائے کرام کا تشخص مجروح ہوا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے منعقد کئے گئے “ٹیلی تھون” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنا جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے اتنا کہیں اور نہیں بولا جاتا۔ جس کے بعد سے مسلسل نامور صحافیوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں! لاک ڈاؤن کا اثر یا ہار کی خفت؟ بیوی سے مسلسل لڈو ہارنے پر شوہر کی مار کٹائی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!