موبائل فون کے والیم بٹن کے 16ایسے کمالات جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

اسلام آباد (کائنات نیوز)اسمارٹ فون کا والیم بٹن صرف آواز کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً اسکرین ٹرن آف، فلیش اور اسکرین کی روشنی (برائٹنس )بڑھانا،وغیرہ وغیرہ . اگر آپ والیم بٹن کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بس ایک

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی پلے اسٹور نے فری ایپ ’’بٹن میپر‘‘ انسٹال کریں اور ضروری اجازت دینے کے بعد ایپ قابل استعمال ہوجائے گی. نئے اسکرین پیج کھلنے پر’گو‘ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے سے اگلے پیج پر رسائی مانگی جائے گی جسے آن کرنے پر والیم اپ اور والیم ڈاؤن کے آپشنز دیے جائیں گے. ملٹی پل فیچرز استعمال کرنے کے لیے جس بٹن کو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں. اس کے بعد تین آپشنز نظر آئیں گے جس میں سنگل ٹیپ، ڈبل ٹیپ اورلانگ پریس شامل ہیں.اس میں کسی ایک کا انتخاب کرنے پرنئے اسکرین پیج پر16 آپشنزدستیاب ہوں گے جسے والم بٹن سے استعمال کیا جاسکتا ہے. جب آپ کسی ایک آپشن کو منتخب کریں گے جیسے فلیش آپشن تو والم بٹن دبانے سے فلیش آن ہوجائے گی. اسی طرح آپ پسندیدہ آپشنز کا انتخاب کرکے والم بٹن سے اسے آن یا آف کرسکتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں! بال پین کے ڈھکن میں یہ سوراخ آپ کو مرنے سے بچا سکتا ہے ؟مگر کیسے ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!