میرے کیمرہ مین اور پروڈیوسرز کاامریکہ میں انتقال ہوگیا ہے ،اداکارہ میرا! میرے پاس صرف 300ڈالر بچے ہیں واپسی پر جہاز میں کرونا ہوگیا تو میری موت کا ذمہ دار کون ہو گا

اسلام آباد(آن لائن نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں پھنس گئی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ امریکا میں پھیلتے کرونا وائرس کی وجہ سے وہ بہت خوفزدہ ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا کیمرہ اور پروڈیوسر امریکا میں انتقال کر گئے ہیں ۔ میرے پاس اب صرف تین سو ڈالر بچے ہیں

جس کی وجہ سے گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ پاکستان واپسی کےلئے جہاز کا ٹکٹ تین ہزار ڈالر ميں مل رہا ہے۔ قبل ازیں امریکا میں موجود پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا نیویارکمیں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنی ‘مخصوص انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔لالی وڈ کی ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔ اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔میراکاکہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں! میں باپردہ اور پنج گانہ نمازی ہوں! مگر شادی کےلئے پریشان ہوں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!