عثمان بزدار کون ہیں! میزبان کے سوال پر اداکارہ علیزے شاہ کا ایسا جواب جس نے سب کو ہنسا دیا

لاہور (آن لائن نیوز) ٹی نجی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے خاتون اداکارہ علیزے شاہ سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے عثمان بزدار کے نام سے لا علمی کا اظہار کیا۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ بزدار صاحب کون ہیں ؟ جس پر علیزے شاہ نے ساتھ بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ

نہیں، شاید ان کے والد ہیں۔جس پر میزبان نے خاتون مہمان سے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہےکہ میاں صاحب اور شہباز شریف کون ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اُن کو کون نہیں جانتا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ایک مرتبہ پھر سے وائرل ہو رہی ہے جس پر ناقدین موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہے فرق منتخب اور سلیکٹڈ لوگوں میں۔ عوام کو سب پتہ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختونخواہ میں حکومت سازی کے بعد پنجاب میں بھی حکومت سازی کا فیصلہ کیا تو وزیراعلیٰ کا انتخاب کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا اور سب کی نظریں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور نمایاں رہنماؤں پر تھیں لیکن عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے سردار عثمان بزدار کا نام دے کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ اس سے قبل اِن کا نام نہ تو کبھی سنا تھا اور نہ ہی انہیں پاکستان تحریک انصاف کی نمایاں صفوں میں دیکھا گیا تھا۔سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر جہاں عمران خان سے کئی سوالات کیے گئے وہیں پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں بھی کافی بے چینی اور اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔

مزید پڑھیں! کیا عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا ایک ہونے جا رہے ہیں؟ اداکارہ نے بڑا بیان جاری کر دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!