عائزہ خان نے بھارتی فلموں کی آفرز ٹھکرانے اور پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (آن لائن نیوز) اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے ایک شو کے دوران کہا کہ انہیں کمرشل فلمیں پسند ہیں لیکن ہو چولی لہنگا پہن کر اور ڈانس کرنے والی فلیمں بالکل بھی نہیں کرسکتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سے 2 فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی کیونکہ جوکام وہ اپنے ملک کے لوگوں کے

سامنے نہیں کر سکتی ہیں وہ کسی دوسرے ملک میں کیسے کرسکتی ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ ’’مہر پوش‘‘ میں دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش کو ٹھکرا دیا،انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بالی وڈ میں کارتک آریان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی جوکہ انہوں نے ٹھکرا دی کیونکہ ان کے والدین نہیں چاہتے کہ وہ بالی وڈ فلموں میں کام کریں اور دوسرا انہیں خود بھی یہ پسند نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی وجہ سے اب تک کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کا شمار ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم ہی عرصہ میں ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

مزید پڑھیں! عثمان بزدار کون ہیں! میزبان کے سوال پر اداکارہ علیزے شاہ کا ایسا جواب جس نے سب کو ہنسا دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!