خدا نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کرونگی‘ رابی پیرزادہ

لاہور (آن لائن نیوز) شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کروں گی ،میری الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ میری ماضی کی تصاویر کو نشر یا شائع نہ کیا کریں ،

اگر تصویر دکھانا یا لگانا ناگزیر ہے تو میری حجاب والی تصاویر کو استعمال کیا جائے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے خدا کے ناموں کے ساتھ مختلف آیات کی خطاطی کر رہی ہوں اور میں نے اب یہ عزم کیا ہے اگر مجھے توفیق عطا ہوئی تو میں پورا قرآن مجید خطاطی کی صورت میں تحریر کروں گی ۔ اگر میں نے یہ کام کرلیا تو یہ میرے لئے باعث سعادت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کو دین اسلام کیلئے وقف کر دیا ہے اور جب تک زندہ ہوں کسی نہ کسی انداز میں دین اسلام کی بات کرتی رہوںگی ۔

مذ ید پڑھیں! رہی سہی کسر بھی ختم! اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!