میرے پاس 10بھینسیں ہیں جن سےاخراجات پورے کرتاہوں ،شہباز شریف کا نیب پیشی پر جواب،

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا 10بھینسوں کے دودھ سے اخراجات کرنے کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے نیب کو بتایا کہ میں اپنے اخراجات شریف ڈیری فارم کی آمدن سے کرتا ہوں، وہاں 10 بھینسیں ہیں، جن کے دودھ سے اپنے اخراجات چلا رہا ہوں۔

سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ شہبازشریف نے نیب میں پیشی کے دوران نیب کو اپنے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ شہبازشریف سے نیب نے سوال کیا کہ آپ کی بیگم نصرت شہباز کے 2002ء میں اثاثے صفر تھے، اب ان پراپرٹی 25 کروڑ کی ہے، شہبازشریف نے بیگم صاحبہ آزاد ہیں، آپ ان کو بلا کر انکوائری کرسکتے ہیں۔ نیب کے پوچھنے پر شہبازشریف نے نیب کو بتایا کہ جب خاندان میں جائیداد کی تقسیم ہوئی تو میرے حصے میں ایک شوگر ملز آئی تھی، جس پر نیب نے کہا کہ آپ نے پھر کیسے 14کمپنیاں مزید بنالیں؟ شہبازشریف نے کہا کہ یہ سوال سلمان شہباز سے پوچھیں۔شریف ڈیری فارم ہے، وہاں پر10بھینسیں ہیں، ان کے دودھ سے اخراجات چلا رہا ہوں، نیب نے پوچھا کیا 10بھینسوں کے دودھ سے آپ کوسال میں ایک کروڑ روپیہ منافع آرہا تھا، کہ جن سے آپ اپنے اخراجات چلارہے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنا ریکارڈ چیک کروں گا۔

مزید پڑھیں! فیس بُک کا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایکشن، بڑا قدم اُٹھا لیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!